Oct 18, 2017 08:07 pm
views : 558
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed meets Hindu Community Delegation
کراچی ، شہر قائد اورا ندرونِ سندھ سے ہندو برادری کے وفدکی ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعیدسے ملاقات
کراچی اور اندرونِ سندھ سے ہندو برادری کے وفد نے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعیدسے ملاقات کی۔
ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق اس موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ)
میجر جنرل محمد سعیدنے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی
اور امن و امان کے قیام میں اقلیتی برادری کے کردار کو سراہا۔
ہندو برادری کے وفد نے قیام امن کے لیے کی گئی رینجرز کی کاوشوں پراعتماد
کا اظہارکیا اور امن و عامہ برقرار رکھنے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین
دلایا۔
اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ باہمی تعاون اور روابط کو مزید مستحکم
کرنے کے لیے سہ مائی بنیادوں پرمیٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔