Oct 19, 2017 01:30 pm
views : 556
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 211 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،211 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 211 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 40945 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر185 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 135 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،47 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 3 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔