اسلام آباد،رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی احتساب عدالت پہنچ گئی ہیں،اپنی
رہنما سے اظہار یکجہتی کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر
جمع ہے ،کارکنوں نے ہاتھو ں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر نواز شریف
کی حمایت میں نعرے درج ہیں،جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے
بھی لگائے جا رہے ہیں۔
شریف خاندان کی نیب عدالت میں پیشی،مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہو گئی
ہیں جبکہ نوازشریف اور صاحبزادے غیر حاضرہیں، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر
فرد جرم لگنے کا امکان ہے۔
اس موقع پر احتساب عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے
گئے ہیں،عدالت میں پارٹی کارکنوں کا داخلہ بندہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے
پولیس اور ایف سی کے آٹھ سو اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔
نیب کی طرف سے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کے معاملات کی رپورٹ
پیش کی جائے گی، نوازشریف پر غیرحاضری کے باوجود فرد جرم لگنے کا امکان
ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے خط کے جواب میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے غیرمتعلقہ افراد کا عدالت میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔