Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 19, 2017 02:19 pm views : 685

Location : Local Place

Lahore- Labour Minister Punjab Meets US Consul General Elizabeth Kennedy Trudeau
  • Urdu

لاہور،صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی امریکی کونسل جنرل مس ایلزبتھ کینڈی ٹروڈو سے اہم ملاقات

صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نےامریکن کونسل جنرل مس ایلزبتھ کینڈی ٹروڈو سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں یوایس ایڈ کی پراونشل ڈائریکٹر مس لی سوانسن، پولیٹیکل اور اکنامک چیف مس این میسن، ممبر صوبائی اسمبلی اور سی ای او پنجاب بورڈ لائف سٹاک سائرہ افتخار ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار رمیش سنگھ اوڑوڑہ، ایگلریکلچرل یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداران، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عالیہ آفتاب ، ہیڈ آف کارپوریٹ آفیئر نیسلے شیخ وقار احمد اور ڈین فیکلیٹی آف بائیوجیکل سائنسز ایف سی کالج یونیورسٹی ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے شرکت کی۔
ملاقات میں یوایس ایڈ کے حوالے سے پنجاب میں جاری مختلف پراجیکٹ کا بغور جائزہ لیا گیااور خصوصی طور پر ایگلریکلچرل سیکٹر میں اُٹھائے جانے والے اقدامات پر غور وفکر کیا گیا، یوایس کونسل جنرل نے پنجاب کے ساتھ ملکر ایگلریکلچرسیکٹر میں مل کر کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کی،اس سلسلے میں چھوٹے کسانوں تک رسائی اور اِن کی بہتری کے لیے خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، صوبائی وزیر نے پاک امریکہ پالیسیوں میں تسلسل ہونے پر زور دیا اور کہا کہ جو بھی پالیسی اپنائی جائے اس میں تسلسل ہونا بہت ضروری ہے تبی جا کر ہم اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں،یوایس کونسل جنرل نے ایگلریکلچر کے علاوہ لائیو سٹاک ، ہیومن ریسورس اور کارپوریٹ کمپنیوں کے ساتھ ملکر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ ہر وقت پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح و بہود کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں ۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved