Oct 19, 2017 03:59 pm
views : 610
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Sharif chairs meeting regarding Tehsil Raiwind Hospital Women Incident
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال رائیونڈ میں حاملہ خاتون کو داخل نہ
کرنے اور ڈلیوری باہر ہونے کے واقعہ کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلی شہبازشریف نے حاملہ خاتون کو ہسپتال میں علاج معالجہ مہیا نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
غریب حاملہ خاتون کو اس کے حق سے محروم کر کے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا
گیاہے۔ ذمہ داروں کو اپنے کئے کی ضرور سزا ملے گی۔میں نے 6مرتبہ اس ہسپتال
کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کاحکم بھی دیا۔
شہبازشریف نے کہا وزراء صحت اور سیکرٹریز صحت نے بھی دورے کئے لیکن اس کے
باوجود معاملات صحیح ڈگر پر نہیںآئے۔اربوں روپے کے وسائل دکھی انسانیت کی
خدمت کے لئے دئیے گئے ہیں اس لئے نہیں کہ غریب مریضہ کو ہسپتال میں بروقت
علاج معالجہ ہی میسر نہ ہو۔غریب مریضہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی
افسوسناک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا محکمہ صحت کا موثر مانیٹرنگ کا نظام ہوتا تو یہ
واقعہ پیش نہ آتا۔میں اللہ تعالی اور عوام کو جوابدہ ہوں۔عوام نے جو ذمہ
داری مجھے دی ہے اسے نبھانا میرا فرض ہے۔اس افسوسناک واقعہ نے موجودہ نظام
کی خامیوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن و
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر اور متعلقہ
حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔