Oct 19, 2017 06:51 pm
views : 599
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises 824 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 824 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 824
پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 41558 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 272 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،71 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔