Oct 19, 2017 07:06 pm
views : 577
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- VOXPOP About PSL Match
کراچی، پی ایس ایل میچز کا کراچی میں انعقاد،شہریوں میں خوشی کی لہر
چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے پی ایس ایل کےمیچزکراچی میں ہوں
گے، پی ایس ایل کیلئے4مہینےکےاندرنیشنل اسٹیڈیم کوتیارکرناہوگا۔
پاکستان سپر لیگ میچوں سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے توسیعی منصوبے کا
پہلا مرحلہ چار ماہ میں مکمل ہوگا،جس میں ڈریسنگ رومز، انکلوژر کی چھت اور
پبلک بیت الخلاء کی تزئین و آرائش کی جائے گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے
ٹینڈر جاری کردیئے ہیں اور اگلے ماہ ٹھیکیدار کام شروع کرے گا،دوسرے مرحلے
میں اسٹیڈیم کو نئی شکل دی جائے گی۔
پی ایس ایل میچز کے کراچی میں انعقاد کی خبر سن کر شہریوں میں خوشی کی لہر
دوڑ گئی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کا ہوناخوش
آئند بات ہے جبکہ انٹر نیشل میچز کراچی اور ملک بھر میں کرانے کے لئےمزید
اقدامات ہو نےچاہئیں۔
اس سلسلےمیں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سےگفتگو کرتے ہوئے ایک شہری محمد
فرحان نے کہا کہ کراچی میں بھی کرکٹ کی بحالی ہونی چاہیے جبکہ ملک بھر میں
اور کراچی میں انٹر نیشنل کرکٹ ہونی چاہیے۔
کراچی تاجر اتحاد کے پریس سیکرٹریصوفی رفیق جعفرانی نے کہا کہ پہلے پی ایس
ایل لاہور میں ہوئے اور اب کراچی میں ہونے جارہے ہیں یہ ہمارے لئے اعزاز کی
بات ہےجبکہ حکومت کو سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے چاہئیں۔
ایک اور شہری نے کہاذوالفقار حیدر بھٹو نے کہا کہ ماشااللہ کراچی کے حالات
بہت اچھے ہو گئے ہیں،پی ایس ایل کا انعقاد کراچی والوں کے لئے تحفہ ہے۔