Oct 19, 2017 07:27 pm
views : 526
Location : Elite Police Training Centre Nowshera
Peshawar- Operation Command Course Passing Out Parade
پشاور،ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر نوشہرہ حکیم آباد میں آپریشن کمانڈ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ پولیس کے محکمے میں جدت
لانے کےلئے خصوصی کورسز کروا رہے ہیں،آپریشن کمانڈ کورس سے کے پی کے پولیس
پہلے سے ذیادہ بہتر طریقے سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنا سکے
گی۔
ایلیٹ پولیس ٹرینگ سنٹر میں پہلے آپریشن کمانڈ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی
تقریب نوشہرہ حکیم آباد میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی کے پی
کے صلاح الدین محسود تھے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی
کیے نے کہا کہ آپریشن کورس میں100پولیس جوانوں نے جدید ٹرینگ مکمل کی ہے،دو
ماہ کی ٹرینگ میں اے ایس آئی سے انسپکٹر تک رینک جوانوں نے تربیت مکمل کی۔
صلاح الدین محسود نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو کرائے جانے والے کورس میں
دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی تربیت مکمل کروائی گی ہے جبکہ صوبے بھر کے
تھانہ جات میں تعینات تمام اہلکاروں کو آپریشن کمانڈ کورس مرحلہ وار مکمل
کروایا جائے گا۔