ترکی ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی استنبول پہنچ گئے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی استنبول پہنچ گئے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان استنبول میں نویں ڈی
ایٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے
ہمراہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ معاشی تعاون پر ڈی ایٹ تنظیم کا نواں
اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں ہو رہا ہے۔
اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔اسلامی
ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ میں مصر، ایران، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائشیا،
نائیجیریا، ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔ آٹھوں ممالک کی مجموعی آبادی ایک
ارب سے زیادہ ہے،ڈی ایٹ ملکوں کی مشترکہ منڈی دس کھرب ڈالرسے زائدہے۔
تنظیم کے مقاصد میں رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ اور عوامی
زندگیوں میں بہتری بھی شامل ہے۔ ڈی ایٹ کا تنظیمی ڈھانچہ سمٹ، کونسل اور
کمیشن پر مبنی ہے۔ سمٹ میں سربراہان مملکت، کونسل میں وزرائے خارجہ جبکہ
کمیشن میں اعلی حکام اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
تنظیم کے چارٹر کے تحت زراعت، فوڈ سیکیورٹی، توانائی، معدنیات، صنعتی
تعاون، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ شامل ہے۔ پاکستان ڈی
ایٹ تنظیم کا متحرک رکن ہے۔
تاریخی شہر استنبول میں ہونے والے نویں ڈی ایٹ اجلاس میں سربراہان مملکت و حکومت مستقبل کیلائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔