Oct 19, 2017 07:39 pm
views : 545
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Ambassador of Saudi Arabia
اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین کی سعودی عرب کے سفیر کموڈور نواف سعید احمد المالکی سے ملاقات
صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی عرب کے سفیر کموڈور نواف سعید احمد المالکی
سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال
پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس مو قع پرصدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی تعلقات میں ہر
گزرنے والے دن کے ساتھ مزید وسعت اور گہرائی پیدا ہوگی، دونوں ملک مضبوط
تاریخی، دینی اور ثقافتی رشتے میں منسلک ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے
درمیان پرخلوص بھائی چارے کا رشتہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان
تعلقات میں مزید وسعت آئے گی اور تعاون میں اضافہ ہو گا، صدر مملکت نے پاک
چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ
اس کے اثرات بڑے مثبت اور دیرپا ہوں گے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر برما اور
یمن کے بگڑتے ہوئے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے
حل کیلئے مسلم امہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔