Oct 20, 2017 02:06 pm
views : 545
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange، 100 Index declines by 27 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،27 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 27 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 41530 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر269 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 131 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،128 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔