لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت سانحہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اعلی سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا
،جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں رجانہ میں ناقص ویکسین لگنے کے باعث 3بچوں
کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔
انکوائری کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عیسیٰ محمدنے واقعہ کے بارے میں
رپورٹ پیش کی,وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
ناقص ویکسین کے باعث 3بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک او ر
بد ترین مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ،تجربہ کار ویکسینیٹر نے مجرمانہ غفلت
کا مظاہرہ کیا۔
انکوائری کمیٹی کے سربراہ نے کہاکہ مجرمانہ کوتاہی کے باعث 3معصوم بچے اپنے
پیاروں سے بچھڑ گئے،محکمہ صحت کی نگرانی او رمانیٹرنگ کا نظام بھی ناکام
رہا،انہوں نے کہاکہ ناقص ویکسنیشن کو استعمال میں لانے کے ذمہ دار وں سے
قانون کے مطابق پورا حساب لیا جائے گا،یہ افسوناک واقعہ دکھی انسانیت کی
خدمت کے سفر پر طمانچے سے کم نہیں ہی، سسٹم کو فوری طو رپر ایکشن میں آنا
چاہیے تھا۔
وزیراعلی پنجاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ
کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ تبادلہ کوئی سزا نہیں ہے ،ذمہ داروں
کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی ،وزیراعلی نے سیکرٹری
پراسیکیوشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ، یہ کمیٹی اس
افسوسناک واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کیس کی نگرانی کرے گی اورذمہ داروں کے
خلاف کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایاجائے گا۔
شہباز شریف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے واقعہ کے ذمہ داروں کے
خلاف بھی کیس کی نگرانی سیکرٹری پراسکیویشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے
سپرد کرنے کی ہدایت کی ،وزیراعلی نے صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے
باقاعدہ دورے نہ کرنے پر انتظامی افسران پر برہمی کا اظہارکیا،انہوں نے
کہاکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز صحت کی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لئے
باقاعدگی سے دورے کریں اوراس ضمن میں کسی قسم کی سستی قابل قبول نہیں ہوگی۔
وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ
آفیسر ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینشین ، اسسٹنٹ
سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن ،ویکسینیٹر اوروارڈ بوائے کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے
تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے،صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ
عمران نذیر ، مختار احمد بھرت ،چیف سیکرٹری ،ماہرین اور سیکرٹریز صحت کے
علاوہ اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر فیصل آباد ڈویژن اور
قائمقام ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ویڈیولنک کے ذریعے ا جلاس میں شریک ہوئے۔