Oct 20, 2017 02:25 pm
views : 594
Location : Agriculture Minister Office
Lahore- Agriculture Minister Chairs Meeting
لاہور،صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابھہ کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے افسروں کااعلیٰ سطح کا اجلاس
صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں امسال
16.4ملین ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے اور 20ملین ٹن پیداوار کا ہدف مقرر
کیا گیا ہے، محکمہ زراعت صوبے کے 12اضلاع میں سیم وتھور کے سدباب کا 5سالہ
منصوبہ شروع کررہا ہے جس کے تحت کسانوں کو نصف قیمت پر جپسم مہیا کی جائے
گی۔
محکمہ زراعت کے افسروں کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس
بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کسان پیکیج کے زبردست نتائج سامنے آرہے
ہیں اور پہلی بار کسان کے اندر یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ حکومتی سطح پر زرعی
معیشت کے استحکام پر مربوط انداز میں توجہ دی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈرپ اور سپرنگلزسہولت کے حامل کاشتکاروں کو سولر
ٹیوب ویلوں کی تنصیب کیلئے 80فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے، گزشتہ برس ڈیڑھ
ہزار ایکڑ پر 130سولر ٹیوب ویل مہیا کئے گئے،اور امسال مزید10ہزار ایکڑ پر
سولر ٹیوب ویل لگانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا،یہ سکیم تمام اضلاع کیلئے
یکساں ہے تاہم اس کیلئے ڈرپ اور سپرنگلزسسٹم کا ہونا ضروری ہے۔
نعیم اختر بھابھہ نے مزید کہا کہ اس بار کپاس کی بمپر فصل پیدا ہونے کی
توقع ہے، اللہ کے خاص کرم سے حالیہ برسوں میں تمام بڑی فصلوں کی بمپر
پیداوار حاصل ہوئی،کسانوں کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔