Oct 20, 2017 03:24 pm
views : 546
Location : Swami Narayan Mandir
Karachi- Hindu Community Celebrate Dewali
کراچی،ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار خوب جوش و خروش سے منایا
کراچی میں مقیم ہندو برادری دیوالی کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے،سوامی
نارائن مندر میں دیوالی کی تقریب منعقد ہوئی ،ہندو برادری نے دیوالی کا
تہوار اپنے عقیدے کے مطابق جوش و خروش سے منایا، دیوالی کے لیے شہر کے
مختلف مندروں، گھروں اور ہوٹلوں میں تقریبات منعقد ہوئیں،لکشمی دیوی کی
پوجا کی گئی،دعوتوں کا اہتمام کیا گیا دوستوں، رشتے داروں میں تحائف تقسیم
کیے گئے، یہ تہوار ہندو عقیدے کے مطابق اندھیرے پر روشنی، نادانی پر عقل،
برائی پر اچھائی اور مایوسی پر اُمید کی فتح کی علامت ہے۔
کراچی میں دیوالی کی سب سے بڑی تقریب سوامی نارائن مندر میں منعقد ہوئی،دیوالی کی تقریبات پانچ روز تک جاری رہیں گی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےکلاسیکل رقاصہ
شیما کرمانی نے کہاکہ میں بچپن سے کراچی میں دیوالی میں ہولی کا تہوار
مناتی آئی ہوں،جبکہ مجھے امید ہے کہ پہلے کی طرح ہم سب ملکر تمام تہوار
منایا کریں گےاور کراچی کو روشنیوں کا شہر منائیں گے ۔
ایک لڑکی نے کہا کہ ہم دیوالی کا تہوار بہت جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔