Oct 20, 2017 03:37 pm
views : 592
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- (PTI) Farrukh Habib Media Talk
اسلام آباد،تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اکاونٹ کی جانچ پڑتال کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی
تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اکاونٹ کی جانچ پڑتال کیلئے
درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما فرخ
حبیب اور فیصل ایڈوکیٹ نے جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ
دونوں پارٹیوں کے جمع کروائی گئی تمام اکاونٹ تفصیلات میں سقم ہیں,فارن
فنڈنگ دونوں پارٹیوں کو بھی ہورہی ہے اس کی جانچ پڑتا ل کی جائے,درخواست
میں الیکشن کمیشن سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی چھپائی گئی تفصیلات کی جانچ
پڑتال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی
رہنما فرخ حبیب نے کہاکہ ملک کی سن سے بڑی جماعت کے پاس اپنا دفتر نہ ہونا
تعجب کی بات ہے،ن لیگ کے نام پر جو اثاثے ہیں وہ نواز شریف کے ہی ہیں، ملک
سےلوٹی ہوئی رقم ہنڈی کےذریعےملک سےبھیجی گئی، ن لیگ نےایک ارب20کروڑ کی
انتخابی مہم چلائی، لگتا ہےاسحاق ڈار خود ہی اکاؤنٹس کا آڈٹ کرتےہیں،
پیپلزپارٹی نے امریکا میں اپنی کمپنی رجسٹرکرائی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی درخواست جمع
کرائی ہے، تحقیقات ہوئیں توپتہ چلےگا کہ کس طرح ن لیگ، پی پی نے منی
لانڈرنگ کی ہے۔
فرخ حؓیب نے مزید کہا کہ یہ لوگ پی ٹی آئی کے خلاف ایک فارن فنڈنگ کا کیس
لئے پھر رہے ہیں،باقی جماعتوں کے اکاونٹس کی بھی ویسے ہی سکروٹنی ہونی
چاہیے جیسے پی ٹی آئی کی ہوئی ہے،ہم نے درخواست دائر کردی ہے اب دیکھتے ہیں
الیکشن کمیشن کتنی تیزی سے اس معاملے کو دیکھتا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خود تحریک انصاف کے پارٹی اکاؤنٹس کی جانچ
پڑتال کا فیصلہ کررکھا ہے،اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ
ہائیکورٹ کے حکم تک اکاؤنٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو بھی فراہم نہیں
کریں گے۔