لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
شفافیت مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں
روپے کے وسائل بچا کر نئی مثال قائم کی ہے۔ ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے۔
منصوبوں کو جس رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے ماضی میں اس کی
مثال نہیں ملتی۔
محمد شہبازشریف نے کہا بے بنیاد الزامات لگانے والے ملک وقوم کی خدمت نہیں
کررہے۔ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبردار عوامی خدمت کے جذبے
سے عاری ہیں۔ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزیدکہا عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں ملک مظہر عباس اور رائے منصب علی شامل تھے۔