Oct 20, 2017 04:42 pm
views : 612
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets British Deputy High Commissioner
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے کراچی کے لئے نئی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے کراچی کے لئے نئی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس ایلن برنس نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ سفارتی و تجارتی تعلقات،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
پاکستان کی قربانیوں،کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور باہمی
دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا صوبہ کے سماجی
شعبہ کی ترقی میں برطانیہ کی مدد قابل تعریف ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے
مابین مختلف شعبوں میں مزید تعاون وقت کی ضرورت ہے۔کراچی ملک کا صنعتی حب
ہے، امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزیدکہا سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کر
ر ہے ہیں ۔برطانیہ کے سرمایہ کار بھی یہاں کی سازگار فضاء کا فائدہ
اٹھائیں۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع
مواقع موجود ہیں۔دو طرفہ تعاون میں اضافہ سے دونوں ملکوں کی معیشت میں
بہتری آئے گی۔
نئی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس ایلن برنس نے کہا پاکستانی نژادبرطانیہ کی
تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر ر ہے ہیں،برطانوی کمپنیاں مختلف
شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہی ہیں ۔