Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 20, 2017 07:48 pm views : 633

Location : CM Secritariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Health
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر عملدرآمد اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ڈرگ کورٹس کے حوالے سے متعدد امور اور اقدامات کی منظوری دی گئی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا مقصد عوام کو معیاری، بہترین اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ عام آدمی کو صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے جا رہے ہیں۔ شعبہ صحت کی ترقی کے لئے فراہم کردہ وسائل کے ثمرات ہر صورت عوام کو ملنے چاہیءں۔
محمد شہبازشریف نے کہا ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے محنت اور جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام کو بدلنے کے لئے جدید اصلاحات لائی گئی ہیں۔ بہترین علاج معالجہ عام آدمی کا حق ہے اور یہ حق اسے ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا صحت کے شعبہ میں جاری اصلاحاتی پروگرام دورس نتائج کا حامل ہے۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پر موثر انداز سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات ان کے گھر وں کی دہلیز پر مہیا کی جا رہی ہیں۔ ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے علاج کی جدید سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ ہیپاٹائٹس، ٹی بی جیسے امراض کی روک تھام اور علاج کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے۔ اس حوالے سے بھرپور آگاہی مہم تیار کی جائے۔ رورل ایمبولینس سروس کامیابی سے جاری ہے، اسے مزید توسیع دی جائے گی۔
سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے پرائمری ہیلتھ کیئر میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ بھی دی ۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر مختار بھرت، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت، طبی ماہرین اور محکمہ صحت کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved