Oct 20, 2017 08:17 pm
views : 542
Location : Hayatabad Mediacal Complex
Peshawar- MD Hayatabad Medical Complex Shahzada Akbar Press Conference
پشاور،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جعلی ڈاکٹر ز کامعاملہ سنگین، ایم ڈی کی پر یس کانفرنس
پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جعلی ڈاکٹر ز کامعاملہ سنگین ہوگیا۔
ایم ڈی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس شہزادہ اکبر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی ٖغفلت اور کوتاہی تسلیم کرلی ہے،
گذشتہ روز نجی وی نے جعلی ڈاکٹر معاملے کو سب سے پہلے اٹھایاتھا ۔
شہزادہ اکبر نے کہاکمیٹی نے ابھی مزید تحقیقا ت کرنی ہیں،اس معاملے پر آخری
حد تک جائینگے،ہم سے ضرور کوتاہی ہوئی ہیں جس کو مستقبل میں نہیں ہونے
دینگے، نور وزیر کی جانب سے قدرت اللہ کیخلاف ایف آئی آر درج کیا گیاہے۔ہم
نے انکوائری کیلئے کمیٹی بنائی جس کے سربراہ پروفیسرشیراز جمال تھے۔
ایم ڈی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے کہا کمیٹی نے تمام متعلقہ ذمہ داروں سے
انکوائری کی، قدرت اللہ کے حوالے سے ٹی ایم او ہونے کی کوئی ریکارڈ
نہیں،قدرت اللہ آبزرورشپ کیلئے آئے تھے جسکی اجازت ڈین نور وزیر نے دی
تھی،آفیشل طور پر قدرت اللہ کو کسی بھی چیز کی اجازت نہیں تھی۔
ایم ڈی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس شہزادہ اکبر نے مزید کہا تین مہینے سے
قدرت اللہ ہسپتال آرہے تھے،قدرت اللہ نے نہ کسی مریض کا معائنہ کیا
ہے،ڈاکٹر عامر آفریدی کیساتھ سے لڑائی ہونے کے بعد قدرت اللہ کا جلعی ہونے
کا پتہ چلا،نور وز پہلے اپنے کلینک میں اسےکام کرنے کی اجازت دی تھی۔