کوئٹہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کمانڈ رسدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر اہم
امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لئے
متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈ ر سدرن کمانڈ نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے مضبوط عزم کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا پرامن بلوچستان مستحکم پاکستان کی علامت ہے ۔
کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا بلوچستان میں امن
واستحکم کے لئے پاک فوج صوبائی حکومت کی بھر پور معاونت جاری رکھے گی ۔