Oct 20, 2017 08:46 pm
views : 596
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Outgoing Malaysian High Commisioner
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے سبکدوش ہونے والے ملائشیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے سبکدوش ہونے والے ملائشیا کے ہائی
کمشنر ڈاکٹر حسرالثانی بن مجتباراور ویت نام کے سفیر نگوین ژوین لو اوراردن
میں نامزدہونے والے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت کی علیحدہ علیحدہ
ملاقاتیں کیں ۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کہا پاکستان کے
ملائشیا، اردن اور ویت نام کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، ملائشیا نے مختلف شعبو
ں میں شاندار ترقی کی ہے جو دیگر ممالک کے لیے مثال ہے۔
ممنون حسین نے کہا ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیر نگوین ژوین لو نے
پاکستا ن میں بہترین خدمات سر انجام دیں، سبکدوش ہونے والے سفیر دونوں
ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپناکردار ادا کریں، ویتنام
افسران تریبت کے لیے پاکستانی تربیتی اداروں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا ملائشیا پاکستان کی سستی اور معیاری مصنوعات سے بھر پور
فائدہ اٹھا سکتا ہے، میجر جنرل (ر) جنید رحمت نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے
نبھائیں۔
صدر مملکت نے اردن میں سفیر نامزدہونے پرمیجر جنرل (ر) جنید رحمت کومبارک باد دی۔
صدر مملکت کی طرف سے نامزد سفیر کو اردن میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر نے بھی ہدایت کی۔