پشاور، الیکشن کمیشن این اے فور ضمنی الیکشن میں ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے،روبینہ خالد
پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور سینیٹر روبینہ خالد کا
کہنا کہ الیکشن کمیشن این اے فور ضمنی الیکشن میں ترقیاتی کاموں کا نوٹس
لے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روبینہ خالد نے کہا کہ تحریک
انصاف اور مسلم لیگ ن کے ورکرز خواتین کو ہراساں کر رہے ہیں جبکہ وفاقی
حکومت اور صوبائی حکومت سرکاری مشینری اور وسائل کو استعمال کر کے انتخابات
سے قبل انتخابی دھندلی کر رہی ہیں۔
پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ انتخابی قواعد اور ضوابط
کی خلاف پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ،کل اتوار کے دن بلاول بھٹو
پشاور این اے فور میں جلسے سے خطاب کرینگے۔
روبینہ خالد نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود شاہ فرمان
اور امیر مقام حلقے میں ترقیاتی کام کر رہیں ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی
ہیں۔