پشاور،پاکستان عوامی تحریک کا این اے 4 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان
صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ ضمنی
انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کی حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہیں،تمام
سیاسی جماعتیں دو دھڑوں میں تقسیم ہیں ،ایک وہ ہیں جو انصاف اور احتساب
چاہتے ہیں جب کہ دوسرے وہ ہیں جواسٹیٹس کے حامی ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب
تک جو ہوتا آیا وہ صحیح تھا۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چار کے ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا
فیصلہ تحریک انصاف کی درخواست پر کیا گیا ہے،فوج کی موجودگی کی وجہ سے 2013
کی نسبت ہمارے نتائج کو کو ئی ہائی جیک نہیں کر سکے گا ۔
وزیر اطلاعات کے پی کے نے کہا کہ این اے چار میں دھاندلی کے خطرے کے پیش
نظر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی اور انکے امیدوار ارباب عامرنے این اے فور
میں ضمنی انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کی درخواست دی تھی ہے جس پر عمل
درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ،صوبائی
حکومت کے ترجمان نے کہا کہ این اے فور کے ضمنی انتخابات کے لئے تمام سیاسی
جماعتوں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماء اپنے امید
واروں کی کامیابی کیلئے بھر پور مہم چلا رہی ہیں۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدرڈاکٹر شبیر گیلانی نے دیگر
ساتھیوں سمیت حلقہ این اے چار میں پی ٹی آئی کی امیداور کی حمایت کا اعلان
کیا ،پی اے ٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ انکی پارٹی نے احتساب کے نظا م کے
قیام کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیا،تحریک منہاج القرآن ہمیشہ مثبت سوچ کی
حمایت کرتی ہےاور ہم نہیں چاہتے کہ ماضی کو دہرایا جائے،ہمارا کوئی امید
وار نہیں ہے تاہم ہم تحریک انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔