راولپنڈی،پاک آرمی کا ایک اور کارنامہ، کیمبرین پیٹرول مشقوں میں طلائی تمغہ حاصل کرکےدنیا کی131افواج کوپیچھے چھوڑ دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیمبرین پیٹرول
مشقوں میں پاک آرمی نےدنیا بھر کی 131 افواج کوپیچھے چھوڑ دیاہے، پاک
آرمی کی 59 پنجاب رجمنٹ نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول مشق
2017ءمیں طلائی تمغہ جیت کرنہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ پوری قوم کا
سرفخر سے بلند کردیا۔
ویلز برطانیہ میں منعقدہ اِس مشق میں پاکستانی دستے کی قیادت کیپٹن عثمان
نے کی، کیمبرین پیٹرول سخت ترین اور پیچیدہ سالانہ پیٹرولنگ مشق ہے جبکہ
پاک آرمی کی سخت جان مشق میں جیت اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں کا ثبوت ہے،
ایکسرسائز کیمبرین میں برطانیہ میڈ ویلز کے دشوار پہاڑوں پر پٹرولنگ کی
گئی, 80 کلو میٹر پر مشتمل علاقے میں 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مشقیں
انجام دی جاتی ہیں جبکہ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول سب سے مشکل ٹیسٹ مانا
جاتا ہے۔
پاک آرمی گزشتہ سال بھی 140ممالک کو شکست دیکرپہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہے
اور پاک آرمی نے چوتھی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے،مشق میں قائدانہ
صلاحیتوں، جسمانی چستی ،نظم و ضبط، تکنیکی مہارت، جرات مندی اورپیشہ وارانہ
مہارتوں کیساتھ سنگلاخ پہاڑی علاقوں میں کم سے کم وقت میں مشن کی تکمیل
ضروری ہے۔