Oct 21, 2017 07:40 pm
views : 549
Location : National Press Club
Islamabad- LOC Victims Protest Against India
اسلام آباد،ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے متاثر ہونے والے شہریوں کا بھارت کے خلاف احتجاج
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے نیشنل پریس کلب اسلام
آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں آزاد کشمیر کے علاقوں نکیال
، بٹل ، درہ شیر خان، عباسپور اور دیگر سیکٹر کے متاثرین نے بڑی تعداد میں
شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور اٹھا رکھے تھے جن پر انکے
مطالبات اور نعرے درج تھے۔
متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے بھارت آئے روز سرحدی علاقوں کی خلاف ورزی کرتا
ہے، لائن آف کنٹرول پر بین الاقوامی معاہدے اور قوانین کے مطابق مکمل جنگ
بندی کی جائے، سیز فائر ماہدے کے باوجود بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے
درجنوں افراد کو شہید اور زخمی کر چکا ہے۔
مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئےایک شہری مرتضیٰ علی احمد نے کہا کہ کشمیر کی آواز
کو دنیا بھر میں اٹھائیں گے،آئے روز بھارتی جارحیت سے لوگ خوف و راس میں
مبتلا ہیں جبکہ ایک بے حس انسان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمیں بنادیا گیا
ہے،جسے کشمیر کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔