پشاور، حلقہ این اے 4میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری
پشاور میں حلقہ این اے 4میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ۔
این اے4 میں ممبر قومی اسمبلی گلزار خان کی فوتگی کے بعد نشست خالی ہوئی
تھی۔ الیکشن میں چند ورز باقی رہ گئے ہیں ،تمام علاقے میں امیدواروں کے
بینرز اویزاں ہیں اور جگہ جگہ جلسے اور جلوسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
ضمنی الیکشن میں کھڑے اے این پی سے تعلق رکھنے والے امیدوار کا کہنا ہے کہ
وہ الیکشن جیت کر علاقے کے لوگوں کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کرینگے اور
بجلی کے مسلے کو حل کر کے صوبے کو ان کا حق دلا ئنگے۔
این اے4 کی عوام کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں بر روزگاری ہے اور ترقیاتی
کام نہیں ہو رہے ہیں اور جو بھی ہمارے حق کے لیے اواز اٹھائے گا ہم اس
امیدوار کو ووٹ دینگے۔
کچھ سیاسی پارٹیاں ہر روز پریس کانفرنس کر کے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کر
رہی ہیں کہ وہ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کو روکے کیونکہ قواعد و ضوابط
کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔