لاہور،کام نہ کرنے والو ں کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں ہے ،صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کا کہنا ہے کہ
کام نہ کرنے والو ں کی محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں ہے اور جو لوگ کام کئے
بغیر یا گھر بیٹھے تنخواہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنے لئے کوئی اور کام تلاش
کرلیں۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے ماہانہ
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کسی گائناکالوجسٹ کو
گھر بیٹھے خصوصی الاؤنس نہیں ملے گا۔
وزیر صحت نے کہا کہ صرف ناگزیر حالات میں مریض یا حاملہ خاتون کو بڑے
ہسپتال ریفر کیاجائے اور ایسا کرتے وقت مکمل ڈاکومنٹیشن کی جائے اور صرف
پیشنٹ ریفرل سروس ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے ہی مریض کو شفٹ
کیاجائے۔
خواجہ عمران ںذیر نے کہا کہ جو کام کرے گا غلطی بھی اسی سے ہوگی،میڈیکل
سپرنٹنڈنٹس کی کانفرنس بلانے کا مقصد ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانا اور
سسٹم کی خامیوں کو درست کرنا ہے،انہو ںنے کہاکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں
پیشنٹ ریفرل سسٹم سرکاری سطح پر تشکیل دیاگیاہے۔
خواجہ عمران نذیر نے تاندلیانوالہ تحصیل ہسپتال سے حاملہ خاتون کو فیصل
آباد الائیڈ ہسپتال ریفر کرنے کے حوالے سے بتایا کہ اس بارے میں غلط
انفارمیشن دی گئی،خواجہ عمران نذیر نے آپریشن تھیٹر میں بند موبائل لیجانے
پر پابندی لگاتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز کے علاوہ اگر کوئی اہلکار بھی
ایسا کرے تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے گا۔