کوہلو،بارودی سرنگ کا دھماکا؛ ایک شخص جاں بحق
تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے مطابق کوہلومیں تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا
دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مولوی شمبوخان جاں بحق جب کہ نواب خان نامی
شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ كردی گئی اور فورسز
نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں
شروع کردی ہیں۔