Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 22, 2017 09:10 pm views : 586

Location : Bahadurabad, MQM Markaz

Karachi- MQM Leader Dr Farooq Sattar Press Conference
  • Urdu

کراچی ، ہماری شکایات کا نوٹس نہ لیا گیا تو اسمبلیوں سے استعفی دےدینگے، ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کے سینیٹرز اور قومی اسمبلی و سندھ اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرلیے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ہماری شکایات کا نوٹس نہ لیا گیا تو اسمبلیوں سے استعفی دےدینگے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں متحدہ لندن سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہوگیا تاہم ایم کیوایم پاکستان کےارکان اسمبلی کودوسری جماعت میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالاجارہاہے، وفاداریوں کی تبدیلیوں کی وجہ سمجھ نہیں آتی، فیصلےکی گھڑی آگئی ہے اور اب فیصلے کرنے پڑیں گے، اب اگر کوئی رکن پارٹی فیصلے کےخلاف کام کرتا ہے یا اسے وفاداری بدلنے پر مجبورکیاجاتا ہےتوسینٹ اورقومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیں گے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کےارکان پر دباؤسے متعلق ثبوت ابھی نہیں، ابتدا میں جانیوالےارکان شایدمرضی سےگئےان پراپنادعویٰ واپس لیتاہوں، اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی مرضی سے جانا چاہتا ہے تو وہ چلا جائے، آج تمام ارکان کو آخری موقع دیا جاتا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے مزید کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھینا جارہا ہے اور وفاق سےنکالنےکی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ ایم کیو ایم کو چھوڑ کر گئے ان کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں، مارچ کےسینیٹ انتخابات میں پی ایس پی کی وجہ سے مہاجروں کو نقصان ہوگا، پی ایس پی سینیٹ میں ہماری نمائندگی ختم کرنےکا آلہ کار بن رہی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved