لاہور،صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کا تقریب سے خطاب
صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کا کہنا ہے کہ
حضرت بہا ء اللہ کی تعلیمات میں دنیا کے تمام طبقات کو اکٹھا کرنا ہے اور
ان کی تعلیمات کا دائرہ کار نہایت وسیع ہے۔
صوبائی وزیر نے حضرت بہاء اللہ کی 200ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ
تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بہا ء اللہ
کی تعلیمات میں ہر قسم کی ذات پاک سے ہٹ کر دکھ درد میں پسی ہوئی انسانیت
کی مدد کرنا، اقتصادی انصاف کو فروغ دینا ،ایک متحد دنیا کی تعمیر کی کوشش
شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت بہا ء اللہ کبھی سکول نہیں گئے مگر ان کی
ذہانیت اور روحانیت کی تمام دنیا قائل ہے اور وہ انسانیت کی خدمت کے باعث
غریبوں کے مسیحا کہلاتے تھے۔
ممبر آف بہائی انٹرنیشنل کمیونیٹی ڈاکٹر روہیہ مفیدی نے تقریب سے خطاب کے
دوران کہا کہ بہائی کمیونیٹی کا مقصد اتحاد،بھائی چارہ اور امن کو فروغ
دینا ہے،صدر فیسز آف پاکستان جاوید ولیم نے کہا کہ محبت اور بھائی چارے کو
بنیادبنا کر تمام انسانوں کو ایک مرکز پرلانا ہی بہائی عقیدہ ہے اور اس
حوالے سے بہائی کمیونیٹی ایک کلیدی کردار نبھا رہی ہے۔