Oct 23, 2017 01:50 pm
views : 642
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 18 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،18 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 18 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 42106 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر191 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 99 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،84 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔