Oct 23, 2017 02:23 pm
views : 704
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Attend Pakistan Motor Rally
کراچی،پاکستان موٹر ریلی کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب
مزار قائد پر قیام پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خنجراب سے شروع
ہونے والی کار و موٹر سائیکل ریلی کے دوسرے مرحلے کی رنگا رنگ افتتاحی
تقریب کا انعقاد کیا گیا, گور نر سندھ محمد زبیر نے تقریب کے ریلی کے شرکا
کااستقبال کیا،تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،کور کمانڈر
فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ، ڈ جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد
سعید ، میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
ریلی میں300 کاریں اور150 موٹر سائیکلیں شریک رہیں،ریلی کا انعقاد پاک فوج
نے پاکستان کے 70 ویں سالگرہ کے مناسبت سے کیا ہے، ریلی پاک چین سرحدی مقام
خنجراب سے شروع ہوئی تھی اور گوادر پر اختتام پذیر ہوگی۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ ریلی کے منتظمین
اور شرکاکو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ قیام پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے
سلسلہ کی سب سے متاثر کن تقریب ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں امن و امان بہتر بنانے میں قانون نافذ کرنے
والے اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،ضرب عضب اور رد الفساد کے باعث دہشت
گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہےریلی سے امن کا پیغام عام ،قومی یکجہتی میں اضافہ
ہوگا۔
محمد زبیر نےمزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہراول دستہ
کا کردار ادا کیا ہے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح
افواج کے ساتھ ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کے قومی ایوینٹس اس
بات کا ثبوت ہیں کہ ہم نے اپنے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا
ہے،انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر عالمی برادری کا بھی مشکور ہوں جس نے
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔