Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 23, 2017 03:09 pm views : 505

Location : Colonel Sher Khan Stadium

Peshawar- Diwali Sports Gala
  • Urdu

پشاور،دیوالی کی مناسبت سے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں سپورٹس گالا کا اہتمام

‫ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی دیوالی منائی جارہی ہے ۔دیوالی کی مناسبت سے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا ہے،اسپورٹس گالا میں شریک ہندو برداری کے افراد کھیلوں سے خوب لطف اندوزہوئے جبکہ اس کو امن کا پیغام بھی قرار دیا۔ ‬
ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی ہندو دیوالی کا تہوار جوش وخروش کیساتھ منایا جا رہا ہے،دیوالی کی مناسبت سے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہندو برادری کیلئے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں اسپورٹس گالا کا اہتما م کیا گیا،اسپورٹس گالا میں کرکٹ، مہندی، تقاریر سمیت دیگر مقابلے بھی منقعد ہوئے جس سے ہندو برداری خوب لطف اندوز ہوئی۔
اسپورٹس گالا کے آرگنائزرکا بھی کہنا تھا کہ کھیلوں ہی کے ذریعے اقلیتوں کو اکٹھا کر کے دنیا کو پاکستان سے امن کا پیغام دیا جا سکتا ہیں۔
اگر اس طرح کے گالا اور فیسٹول کامستقبل میں بھی اہتمام ہوتا گیا تو ملک میں کھیلوں کے فروغ کیساتھ ساتھ پاکستان میں اقلیتوں کےمحفوظ رہنے کا بھی ثبوت دیا جا سکے گا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی ریجنل ڈائریکٹر سمیرا آفریدی نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد ہندو برادری کو اور قریب لانا تھا جبکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔
تقریب میں شریک ہندو لڑکی نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری پر امن طور پر رہ رہی ہے۔
ایک اور ہندو لڑکی نے کہا کہ ہم پاکستان میں مکمل آزاد ہیں اور اپنے تہوار کھل کر مناتے ہیں۔
ہندو کمیونٹی کے وائس پریزیڈنٹ راویش ناس داس نے کہا کہ ہمارا مقصد قوم کو ایک کرنا ہے اور ہم سب ایک ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved