Oct 23, 2017 04:36 pm
views : 577
Location : National Stadium
Karachi- ICC Security Official Visits National Stadium
کراچی،آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکیسن نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
کیا ہے، ریگ ڈکیسن نےکراچی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے ساتھ پی ایس ایل
کے 3 میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈکیسن کی آمد کے موقعے پر نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نیشنل اسٹیڈیم میں تعینات
تھی۔
آئی سی سی کے سیکیورٹی معاون ریگ ڈکیسن نے نیشنل اسٹیڈیم کے میدان سمیت
مرکزی بلڈنگ اور ڈریسنگ رومز کا بھی دورہ کیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی
کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم نے ریگ ڈکیسن کو بریفنگ دی،واضح رہے کہ
چیئرمین پی سی بی نے اس بار پاکستان سپر لیگ کے فورمیچز کراچی میں کرانے کا
اعلان کیا ہے۔