کوئٹہ،ہزار گنجی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس موبائل کے قریب زود دار دھماکا ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کوئٹہ کی ہزار گنجی سبزی منڈی کے مرکزی دروازے پر پولیس موبائل کے قریب
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی
اطلاع نہیں۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جب
کہ دھماکا خیز مواد سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔