Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 23, 2017 05:39 pm views : 560

Location : CPO

Karachi- IG Sindh A.D Khawaja meets ICC Security Consultant Reg Dickason
  • Urdu

کراچی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندہ ریگ ڈیکاسن کی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ملاقات

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندہ ریگ ڈیکاسن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ملاقات کی انکے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ اعظم خان بھی تھے۔
ملاقات/اعلیٰ سطحی اجلاس میں کراچی میں ماہ فروری میں منعقدکیئے جانیوالے پی ایس ایل میچز کے دوران بین الاقوامی معیار کی سیکیورٹی فراہم کرنے جیسے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی سندھ نے آئی سی سی کے نمائندہ اور پی سی بی کے سیکیورٹی چیف سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں/ایجیسیز کے نمائندگان کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی ایسٹ نے تمام تر جائزوں اور مشاورت پر مشتمل کرکٹ میچز کے لیئے فول پروف سیکیورٹی منصوبہ تیار کیا ہے جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے مشترکہ حکمت عملی اور مربوط روابط کے تحت عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز کے بعد کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی انتہائی خوش آئند ہے یہ نا صرف کراچی بلکہ سندھ کے عوام کی بھی دیرینہ خواہش تھی جس سے بلاشبہ پورے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ میچز کے انعقاد کی واپسی یقینی ہوجائیگی۔
انہوں نے نمائندہ آئی سی سی کو یقین دہانی کرائی کہ صوبے کی عوام اور سندھ پولیس وقانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے اپنی میزبانی اور مشترکہ سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات سے یہ ثابت کرینگے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ میچز کی واپسی باالکل درست فیصلہ ہے۔کیونکہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے عوام کی بھی ایک کثیرتعداد کرکٹ کے شوقین ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے اس موقع پر کرکٹ میچز کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات پر خصوصی حوالوں سے بریفنگ دی جس میں کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کا پروٹوکول،اطراف کی سیکیورٹی،ائیرپورٹ سیکیورٹی،ٹرانسپورٹ، ٹریول سیکیورٹی،منخب کردہ محفوظ روٹس مقامات پر سیکیورٹی،اسٹیڈیم کے اطراف میں حصار سیکیورٹی،ٹریفک /پارکنگ پلان،وغیرہ سمیت خصوصی ایس او پیز کے ساتھ ساتھ کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر سے مانیٹرنگ قابل ذکر تھے۔
ریگ ڈیکاسن نے اس موقع پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکٹ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات پراپنے اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی پلان کو انتہائی جامع اور غیرمعمولی قرار دیا۔بعداذاں انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی مانیٹرنگ اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے آئی جی سندھ نے نمائندہ آئی سی سی کو یادگاری شیلڈ دی۔
اجلاس میں کراچی، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،ایسٹ اور ساؤتھ کے ڈی آئی جیز،اے آئی جی آپریشنز سندھ کے علاوہ آرمی،رینجرز،ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved