Oct 23, 2017 06:56 pm
views : 593
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
کراچی،محمد نواز شریف نے پارٹی انتخاب متفقہ رائے سے جیتا ہے،دانیال عزیز
وفاقی وزیر نجکاری اورمسلم لیگ( ن) کے رہنما دانیال عزیز نےکا کہنا ہے کہ
عمران خان نے نیازی سروسز کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرایا، عمران خان حلف
نامہ جمع کرانے کے باوجود اب ملکیت سے انکاری ہے،جمع کرائی گئی تازہ
دستاویزات میں دوسرے اکائونٹس کا بھی اعتراف کیا۔عمران خان جانتے ہیں کہ ان
کے دل میں چور ہے۔ عمران خان کے معاملے پر اعتراف موجود ہیں، نواز شریف کے
پانامہ اور اقامہ مقدمات میں صحت سے انکار کیا گیا۔
دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمانئدوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ جن کے نام پانامہ میں نہیں تھے،انہیں لپیٹ لیا گیا،عمران
خان جانتے ہیں کہ ان کے دل میں چور ہے،محمد نواز شریف نے اپنے اثاثوں میں
کچھ نہیں چھپایا، اقامے کافیصلہ ووٹ کے تقدس سے منسلک ہے، پانامہ میں جن کا
نام تھا ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی،خسارے کے باوجود بجلی کے
بحران پر قابو پانا ایک معجزہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محمد نوازشریف نے اثاثوں کے حوالے سے کچھ نہیں
چھپایا، عمران خان اور جہانگیر ترین بار بار اعتراف جرم کررہے ہیں معاشی
بدحالی کے باوجود صنعتی پہیہ چلایا،بیروزگاری میں کمی آئی، خسارے کے
باوجود بجلی بحران پر قابو پانا ایک معجزہ ہے،اقامے کافیصلہ ووٹ کے تقدس سے
منسلک ہے، محمد نواز شریف نے پارٹی انتخاب بھی متفقہ رائے سے جیتا
ہے،پانامہ میں جن کانام تھا ان کے خلاف کاروائی نہیں کی۔