Oct 23, 2017 07:28 pm
views : 579
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines 604 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 604 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیرکو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 604 پوائنٹس
کی کمی کے بعد 41483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر354کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،239 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔