Oct 23, 2017 07:41 pm
views : 573
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh condolence of Abdullah Abu Al Daim, Consul General of Saudi Arabia Death
گورنر سندھ محمد زبیر کا سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کے انتقال پر افسوس کا اظہار
گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی جانب سےسعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے سعودی قونصل خانہ آمدکے موقع پرقونصل جنرل عبد
اللہ عبد الدائم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اورقونصل خانہ میں رکھی گئی
تعزیتی کتاب میں مرحوم عبداللہ عبدالائم کے بارے میں تاثرات درج کئے،گورنر
سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی
دعا بھی کی ۔
اس موقع پرگورنر سندھ نے کہا کہ عبداللہ عبدالدائم کے انتقال سے پاکستان
ایک اچھے ہمدرد اور دوست سے محروم ہو گیا ہے ،ان کے انتقال پر مجھ سمیت
پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے۔
محمد زبیر عمر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے زبردست
خدمات سرانجام دیں،صوبہ کے عوام عبد اللہ عبد الدائم کی خدمات کو قدر کی
نگاہ سے دیکھتے ہیں،دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو ان کی بے مثل خدمات پر اجر
عظیم عطا فرمائے۔