قلات، ٹریفک حادثے میں 18 افراد زخمی
بلو چستان کے علاقے قلا ت خا لق آ با دمیں ٹرالر اور ویگن میں تصا دم سے 18افرادزخمی ہو گئے۔
پیرکے روز قلات کے علاقے خالق آ با د کے علاقے منگوچر بازار میں کر اچی کو
ئٹہ روڈ پر تیز رفتاری کے با عث ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں
18افراد زخمی ہو گئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی
مستونگ اور قلات سے ایمبولینسیں روانہ کر دی گئیں ،ریسکیو ٹیموں نے زخمیو ں
کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہےجہا ں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سےگفتگو کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر
خالق آبادسمیع اللہ نے کہاکہ سیمنٹ کا ٹرالر دو مسافر ویگنوں سے ٹکرایا ہے
جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور 4 کی حالت تشویش ناک ہے،جنہیں
کوئتہ منتقل کیاجا رہاہے۔
جمیت علمائے اسلام ف کے رہنما میر سعید لانگڑنے کہا کہ حکومت کو چاہیےکہ
یہاں اسپیڈبریکر بنادے یا پھر بائی پاس بنا دیئے جائیں تو حادثات میں ہو
سکتی ہے۔