Oct 23, 2017 08:26 pm
views : 573
Location : Sindh High Court
Karachi- Ex Information Minister Sindh Sharjeel Memon Arrest
کراچی،سابق وزیر اطلاعات سندھ و رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن گرفتار
v1سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سندھ کے سابق وزیر اطلاعات و رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نےکرپشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی
گرفتاری کا حکم دیا جبکہ وکلا نے بھی شرجیل میمن کوگرفتاری دینےکامشورہ
دیا، شرجیل میمن نےغیررسمی گفتگو میں کہاکہ وہ گرفتاری دینے کیلئےتیارہیں۔
وکلاء نےشرجیل میمن کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیجنےکی استدعاکی تھی،درخواست
میں کہاگیاتھاکہ شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منسوخ ہوچکی ہے ان کی گرفتاری
رکوانے کیلئے درخواست بھی مسترد کردی گئی۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن پرپونے6 ارب روپے کی کرپشن کےالزامات ہیں،شرجیل
میمن کو عدالت سے باہر آنےپررینجرز اور نیب حکام نے حصار میں لےلیا،شرجیل
میمن کے باہر آنے پر کارکنوں نےنعرے بازی کی۔ اس دوران عدالت کے باہر شدید
بدنظمی اوردھکم پیل ہوئی،شرجیل میمن ساڑھے 4 گھنٹے ہائی کورٹ کی عمارت میں
رہے۔