پشاور،کے پی کے اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا ہے،اجلاس میں
مسلم لیگ کے اورنگزیب نلوٹھا اور پی ٹی آئی کی زرین ضیاء اور محمود جان میں
سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،اجلاس میں تین قرارداد بھی منظور کر لی گئی ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی کی زیر صدارت شروع
ہوا تو ن لیگ کی رہنما ء آمنہ سردار کے سوال پر اورنگزیب نلوٹھا نے اسپیکر
کی توجہ منسٹرز کی عدم موجودگی پر دلوائی جس پر پی ٹی آئی کے اراکین
اسمبلی برہم ہو گئے اور حکومت اور اپوزیشن جماعت کے مابین سخت جملوں کا
تبادلہ ہوا۔
دوسری جانب ن لیگ کے رہنماء اورنگزیب نلوٹھا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پرویز خٹک کے خلاف تحریک استحقاق اور تحریک التواء جمع کروادی ہے جس میں ان
کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلی نے غیر منتخب شخص کو کروڑوں
روپے کے فنڈز جاری کئے
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں شجر کاری کے فروغ کے لئے قرارداد بھی منظور کر لی گئی ہے۔