لاہور،2018 میں بھی وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے،مریم نواز
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے این اے 120 کے مختلف
علاقوں کا دورہ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اورکارکنوں کی جانب
سے ان پر پھول بھی نچھاور کئے گئے ،مریم نوازسابق ایم پی اے حافظ میاں
نعمان کے گھر بھی گئیں اور ان کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے
کہا کہ نا اہلی کے فیصلے سے ن لیگ کے ناراض کارکن جو کسی وجہ سے ناراض تھے
اب دوبارہ پارٹی میں واپس آرہےہیں اور اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پورا خاندان متحد ہے ،حمزہ
شہبازسے کوئی اختلاف نہیں وہ میرا چھوٹا بھائی ہے، جب کوئی بات نہیں ملتی
تو اختلافات کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن
سب سے متحرک جماعت ہے،این اے 120 میں ترقیاتی کام بہترین طریقے سے ہوں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ 2018 میں بھی نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے،نواز
شریف پاکستان آنے کےلئے روانہ ہوچکے ہیں،دریں اثنا مسلم لیگ ن کی رہنمامریم
نواز نے مزنگ ہسپتال کا دورہ بھی کیا اورلوگوں سے مسائل دریافت کئے۔