Oct 24, 2017 01:47 pm
views : 652
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 204 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،204 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 204 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 41279 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر198 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 49 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،139 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔