ملتان،ڈولفن فورس کی لانچنگ کی تقریب
وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ڈولفن
فورس کا قیام ملتان کے لئے اعزاز ہے جدید خطوط پر ٹریننگ حاصل کرنے والے
ڈولفن فورس کے جوان دیانت داری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں
تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے موثر کنٹرول سےا سٹریٹ کرائم کے خاتمے میں مدد
ملے گی جس سے عوام کا پولیس بارے تاثر بہتر ہو گا ۔
ملتان میں ڈولفن فورس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاقی وزیر نے
کہا کہ ڈولفن فورس کی کارکردگی سے لا اینڈ آرڈر میں بہتری آئے گی اور نچلے
لیول پر مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب
کے وژن کے تحت ملتان میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے نوجوانوں
کو روزگار کی فراہمی اور شہریوں کو لاء اینڈ آرڈر و انصاف کے تقاضے پورے
کرنے کا انتظام کیا گیا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ہماری فورسز منظم اور جدید
مہارتوں سے آراستہ ہوں اس سے سٹریٹ کرائم میں کمی آئے گی ہمارا خطہ پرامن
ہے تاہم اچھی سکیورٹی سے شہریوں کو تحفظ کا احساس ہو گا ۔
آر پی او محمد ادریس احمد نے کہا کہ ملتان کے ان 123 جوانوں کو سٹریٹ کرائم
کے خاتمے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سسٹم کو اپنے
صوبے میں متعارف کرایا ہے اس فورس کا مقصد پٹرولنگ سنیپ چیکنگ ایمرجنسی
کالز پر فوری ایکشن لینا کمیونسٹی پولیسنگ ہے اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری
ملک عبدالغفار ڈوگر ایم این اے چودھری نذیر احمد ممبران صوبائی اسمبلی
حاجی احسان الدین قریشی بیرسٹر محمد علی کھوکھر سی پی او چودھری محمد سلیم
اور دیگر افسران موجود تھے بعد ازاں وفاقی وزراء نے پوزیشن ہولڈرز میں
سرٹیفکیٹس تقسم کئے ڈولفن فورس کے جوانوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
کیا۔