Oct 24, 2017 02:25 pm
views : 638
Location : Commissioner Multan Division Office
Multan- Meeting About Overseas Pakistanis
ملتان،کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن افضال بھٹی کی زیر صدارت اجلاس
کمشنراوپی سی افضال بھٹی کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کرنےکیلئے موثر اقدامات کر رہا
ہے,اب تک موصول ہونے والی شکایات میں سے 50 فیصد کا ازالہ کر لیا گیا ہے۔
کمشنرملتان ڈویژن آفس میں بیرون مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے
حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افضال بھٹی نے کہا کہ اوور سیز
پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضلعی کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں، ان
کمیٹیوں کا اجلاس ہر پندرہ دن بعد ہونا لازمی ہے تاکہ شکایات کا ازالہ فوری
ممکن ہو سکے۔
اس موقع پر کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی حق
تلفی ہرگز نہیں ہونے دی جائیگی، کمیشن میں شکایت کا اندراج دراصل سمندر
پار پاکستانی بھائیوں کا کمیشن پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے ، انہوں نے بتایا
کہ ملتان ڈویژن کے 322 کیسوں میں 80 فیصد سے زائد کیسز حل کر لیے گئے ہیں
جبکہ 71 کیسز کو بھی جلد حل کر لیا جائے گا۔
اجلاس میں آر پی او ملتان محمد ادریس، ڈائریکٹر ریونیو عشرت اللہ خان
نیازی، سی پی او ملتان محمد سلیم، ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر سیال، ڈپٹی
کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی، ڈی پی او خانیوال زاہد نواز، ڈی پی او وہاڑی
عمر سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زبارک اللہ، زاہد اکرم، اسسٹنٹ کمشنر مسعود
احمد بخاری اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔