اسلام آباد،پاکستان میری ٹائم معاملات پر دنیا کے ساتھ تعاون کیلئے ہر دم تیار ہے،وزیر اعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکوں کی خوشحالی میں سمندروں کا
کردار اہم ہے145 کوئی اکیلا ملک آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور دیگر مسائل میں
کردار ادا نہیں کرسکتا پاکستان کی 95 فیصد تجارت سمندروں کے ذریعے ہوتی ہے
موجودہ حالات میں آبی گزرگاہوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے سمندری گزر گاہ ہماری
لائف لائن ہے پاکستان میری ٹائم معاملات پر دنیا کے ساتھ تعاون کیلئے ہر دم
تیار ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوسٹ گارڈ ایجنسیز کے اجلاس سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیز کے اجلاس میں شرکت پر خوشی ہے میری
ٹائم سکیورٹی میں یہ فورم اہم کردار ادا کررہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاتقریب کے انعقاد پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری
ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں فورم ایک دوسرے کے تجربات سے
استفادہ کرنے اور میری ٹائم سکیورٹی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، ملکوں کی
خوشحالی میں سمندروں کا کردار اہم ہے، عالمی معیشت کا سمندروں پر انحصار
بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ میری ٹائم معاملات پر دنیا کے ساتھ تعاون پر ہر دم
تیار ہیں، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی امن مشقوں کا تسلسل سے انعقاد کررہی
ہے، پاکستان کی میری ٹائم ایجنسی اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے پاکستان
میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے یقین ہے کہ
فورم کے تمام ملک میری ٹائم سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مزید فروغ
دینگے۔