Oct 24, 2017 05:51 pm
views : 602
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور، میں بھی عوام کی طاقت سےبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے 2018 میں بھی عوام کی طاقت سےبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سےت گفتگو کرتےہوئےرانا
ثناء اللہ نے کہاکہ بد کردار سیاستدان مخالفین گلیاں دے کر سیاست میں اپنی
جگہ بنانا چاہتے ہیں دو سالوں میں نواز شریف پر جتنے الزام لگائے گئے اللہ
تعالیٰ نےانہیں اتنی ہی زیادہ عزت دی،صوبائی وزیر قانون نے کہا اعتزازاحسن
اور شیخ رشید نے بدزبانی میں ریکارڈبنائے ہیں، پنڈی کے شیطان نے کہا لاہور
میں 40 لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دنیا دیکھ پنڈی سے لاہور تک دیکھ چکی ہے کہ عوام
نواز شریف کو کتنا چاہتی ہے،نوازشریف ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کریں
گے۔
وزیر قانون پنجاب نے مزید کہاکہ (ن) لیگ آج بھی نوازشریف کی قیادت میں متحد
ہے، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والے کا
اپنے حلقے میں رہنا بھی مشکل ہو جائے گا، انہوں نے کہا ووٹرز با شعور ہو
گئے ہیں، 2018 کے الیکشن میں عوام کی طاقت سےکامیاب ہو کر دکھائیں گے۔