Oct 24, 2017 05:52 pm
views : 500
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد، عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات ردی کی ٹوکری میں جائیں گے،فوادچوہدری
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کاکہنا ہے عمران خان اور جہانگیر
ترین کے مقدمات ردی کی ٹوکری میں جائیں گے اور ن لیگ کی نااہل قیادت کا
مقابلہ تحریک انصاف کی اہل قیادت سے ہوگا۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد
چوہدری نے کہا کہ کہ عائشہ گلالئی کو رکن اسمبلی برقرار رکھنے کے الیکشن
کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عائشہ گلالئی جس طرح کی باتیں کرتی ہیں شرم تو
ان کے پاس سے نہیں گزری، فیصلہ کیا ہے کہ عائشہ گلالئی کو اسمبلی میں غیر
قانونی طور پر بیٹھنے نہیں دیں گے اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں
گے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہورہے ہیں
الیکشن کمیشن کو خود کو غیرمتنازع اور غیرجانبدار رکھنا ہوگا، سیاسی
جماعتوں کا اعتماد نہیں ہوگا تو الیکشن کمیشن انتخابات کیسے کرائے گا۔