پشاور، این اے 4 میں انتخابی مہم زوروں پر
پشاور میں این اے فور کے الیکشن 26 اکتوبر کو ہونگے جس کے لیے الیکشن کمیشن اور پولیس کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پشار این اے فور میں الیکشن کے انتخابی مہم کا آج اخری دن ہے کل سے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم پر پابندی ہو گی۔
پشاور این اے فور کے لیے ٹوٹل چودہ امیدوار کے درمیان مقابل ہو گاجن میں چھ
کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جبکہ آٹھ آزاد امیدوار اس الیکشن میں
حصہ لے رہے ہیں۔
سیکورٹی کے لیے آرمی کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں،24 تاریخ کی رات سے اس
حلقے میں آرمی کے جوان تعینات کر دیے جائیں گے اور 27 تاریخ تک سیکورٹی
آرمی کے پاس ہو گی۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان نے کہا کہ یہاں سے صرف پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔
ایک اور نوجوان نے کہا کہ اس حلقے میں مختلف جماعتوں کی حکومت رہی ہے تاہم
کسی نے کھی کوئی کام نہیں کروایا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے یہاں کام
کروائے ہیں،جیت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔